پی آئی اے نے برطانیہ سے پہلاا ئیربس تھری ٹوئنٹی کا سیمو لیٹر خرید لیا

پی آئی اے نے برطانیہ سے پہلاا ئیربس تھری ٹوئنٹی کا سیمو لیٹر خرید لیا

ایک نیوز: پی آئی اے نے جدیدترین خصوصیت کاحامل برطانیہ سے پہلاا ئیربس تھری ٹوئنٹی کا سیمو لیٹر حاصل کرلیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق ل برطانیہ سے پہلاا ئیربس تھری ٹوئنٹی کا سیمو لیٹر حاصل  کے بعد قومی ایئرلائن کے پاس سیمولیٹرزکی تعداد تین ہوگئی ہے۔ ہوابازوں نے تربیت کیلئے سیمولیٹر سے استفادہ حاصل کرنا بھی شروع کردیا ہے۔قومی ایئرلائن نے ہوابازوں کو جدیدخطوط پر تربیت کیلئے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

  پی آئی اے جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ سیمولیٹرحاصل کرکے ہوابازوں کی ٹریننگ کے میدان میں برطانیہ اوریورپ کی کی طرز پر ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ سیمولیٹر ہوابازوں کواڑان بھرنے۔لینڈ کرنے اور دوران پروازموسمی حالات سے نبردآزماہونے کی تربیت دی جارہی ہے۔ سیمولیٹرکی تنصیب سے پائلٹس کی تربیت پرخرچ ہونیوالے ہزاروں ڈالرزبچ سکیں گے ۔نجی ایئرلائنزکے پائلٹ کو اندورن ملک ہی تربیت فراہم کرکے آمدنی بھی حاصل ہوگی۔ برطانیہ سے خریدے گئے سیمولیٹر کی مالیت 90لاکھ ڈالرہے۔