پیازاورکیلوں کی برآمدپرپابندی ، نوٹیفکیشن جاری

پیازاورکیلوں کی برآمدپرپابندی ، نوٹیفیکشن جاری
کیپشن: پیازاورکیلوں کی برآمدپرپابندی ، نوٹیفیکشن جاری

ایک نیوز :وفاقی حکومت نے پیازاورکیلوں کی برآمدپرپابندی عائدکردی ۔

تفصیلات کےمطابق وزارت تجارت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، وفاقی حکومت نے گزشتہ روزپیازاورکیلوں کی برآمدپرپابندی لگانے کی منظوری دی تھی، پیازاورکیلوں کی برآمدپرپندرہ اپریل دوہزارچوبیس تک پابندی رہے گی۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے کیلوں اورپیاز کی برآمد پر 15 اپریل 2024 تک پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت نئی منتخب وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔کیلے اور پیاز کی برآمد پرپابندی مارکیٹ میں وافر دستیابی یقینی بنانے کیلئے عائد کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اشیائےخوردونوش کی قیمتوں کے کنٹرول کیلئے فوری کمیٹی قائم کی جائے۔ کابینہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی صوبائی حکومتوں سے ملکر اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرے گی۔وزیراعظم نے اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں غیرضروری اضافے اور ناجائزمنافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔