پیرس اولمپکس کی تیاری،ارشد ندیم جنوبی افریقا روانہ

پیرس اولمپکس کی تیاری،ارشد ندیم جنوبی افریقا روانہ
کیپشن: پیرس اولمپکس کی تیاری،ارشد ندیم جنوبی افریقا روانہ

ویب ڈیسک: ایتھلیٹ ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے ارشد ندیم کو جاہانسبرگ بھجوانے کے انتظامات کیے گئے تھے، جس کے تحت ارشد ندیم پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے لیے جنوبی افریقا روانہ ہو گئے۔ ارشد ندیم 5 ہفتوں تک ٹریننگ کریں گے۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے جنوبی افریقا بھجوانے میں خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا مشکور ہوں۔