وزیراعلی ٰسندھ کی سفارتکاروں کےاعزاز میں عید ملن پارٹی

وزیراعلی ٰسندھ کی سفارتکاروں کےاعزاز میں عید ملن پارٹی
کیپشن: وزیراعلی ٰسندھ کی سفارتکاروں کےاعزاز میں عید ملن پارٹی

ایک نیوز :وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی سفارتکاروں کےاعزاز میں عید ملن پارٹی،اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مختلف قونصل جنرلز کی ملاقات،عید ملن پارٹی میں آمد پرشکریہ اداکیا۔قونصل جنرلز نے کراچی میں عید کے تہوار کو بہترین انداز میں منانے کو سراہا۔

سفارتکاروں کاکہنا تھاکہ یہاں ہر طرف عید کی خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹنا نظر آتا ہے۔غیر مسلم ممالک کے سفارتکاروں نے عید کو محبتیں بانٹنے کا تہوار قرار دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہنا تھاکہ عید پر ہمیں دوست مسلم سفارتکاروں نے کھانے اور مٹھایاں بھیج کر خوشیوں میں شامل کیا۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے مہمانوں کا تواضع میٹھی سویاں، شیرخورمہ، مٹھائیاں اور چائے سے کیا۔

عید ملن پارٹی میں قونصل جنرلز میں سری لنکا، قطر، دبئی، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ایران ، فرانس، جرمنی، جاپان، ملائیشیا، روس، امریکا، چائنا ، کوویت، بحرین، اومان اور افغانستان  نے شرکت کی۔