جہانگیر ترین کادورہ قصور ، امدادی ٹرک پرلوگوں نےدھاوابول دیا

کیپشن: جہانگیر ترین کادورہ قصور ، امدادی ٹرک پرلوگوں نےدھاوابول دیا

ایک نیوز : پیٹرن انچیف آئی پی پی جہانگیر ترین نے قصور کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کردیا،تاہم لوگوں نے امدادی ٹرک پر دھاوابول دیا۔

تفصیلات کے مطابق چونیاں  آئی پی پی کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ مچ گئی،مقامی لوگوں نے راشن کے ٹرک پر دھاوا بول دیا،راشن کے ایک بیگ کیلئے متاثرین آپس میں گتھم گتھا۔

مقامی قیادت کے روانہ ہوتے ہی متاثرین نے ایک ٹرک لوٹ لیا،تقریب ختم ہوتے ہی پولیس بھی وہاں سے بھاگ گئی۔

قبل ازیں جہانگیر ترین نے قصور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ۔ جہانگیر ترین کی جانب سے قصور کے 1 ہزار  سیلاب متاثرہ گھرانوں کے لیے راشن تقسیم کیا گیا ۔

 آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نے بھی قصور کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 لاکھ دینے کا اعلان کیا ۔

 جہانگیر ترین نے آئی پی پی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات کرنل(ر) ہاشم ڈوگر کی درخواست پر قصور میں سیلاب متاثرین کی امداد کا اعلان کیا۔جہانگیر ترین کے ہمراہ دیگر قائدین اسحاق خاکوانی، سعید اکبر نوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان و دیگر قائدین بھی قصور پہنچے ہیں۔