سٹابری دماغ کو جوان رکھنے کیلئے بہترین قرار 

سٹابری دماغ کو جوان رکھنے کیلئے بہترین قرار 
کیپشن: Strawberries are best for keeping the brain young

 ایک نیوز :ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ دماغ کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو اسٹرا بیری کھانا عادت بنالیں۔
Cincinnati یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر میں روزانہ اسٹرا بیری کھانے سے بڑھاپے میں دماغی تنزلی کا باعث بننے والے مرض ڈیمینشیا سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اسی تحقیقی ٹیم نے 2022 میں بتایا تھا کہ بلیو بیریز کو روزانہ کھانے سے انسولین کی مزاحمت سے بچنا ممکن ہوتا ہے جس سے دماغی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
اب نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اسٹرا بیری کھانے سے بھی دماغی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ مزیدار پھل یادداشت اور میٹابولک صحت کو بہتر بناتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ اسٹرا بیریز اور بلیو بیریز میں anthocyanins نامی اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو میٹابولزم اور دماغ کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اسٹرا بیریز یا بلیو بیریز کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں عمر بڑھنے کے ساتھ دماغی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔