روس نے صدارتی انتخابات میں امریکی مداخلت کا الزام لگادیا

روس نے صدارتی انتخابات میں امریکی مداخلت کا الزام لگادیا
کیپشن: روس نے صدارتی انتخابات میں امریکی مداخلت کا الزام لگادیا

ایک نیوز:روس نے اپنے متوقع صدارتی انتخابات میں امریکا کی جانب سے مداحلت کا الزام لگادیا۔
   روس کی انٹیلی جنس سروس (ایس وی آر فارن) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی تیاری مکمل کرلی ہے۔واشنگٹن کی جانب سے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے آن لائن ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
روس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ممکنہ مداخلت کی کسی بھی کوشش کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔
روسی انٹیلی جنس نے کہا کہ ’جوبائیڈن نے امریکی این جی اوز کو روس میں صدارتی انتخابات میں کم سے کم ٹرن آوٹ کا ٹاسک سونپا ہے جبکہ امریکی آئی ٹی کے ماہرین کی مدد سے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے بھی کیے جاسکتے ہیں، جس سے ووٹرز کی بڑی تعداد کے ووٹ شمار نہیں ہوسکیں گے۔