آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی
کیپشن: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دیآئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کیلئے معیشت کے میدان میں بڑی خوشخبری ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کی منظوری دیدی  جس کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر ذخائر 13 جنوری تک 14ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ  نے  پاکستان کے لیے  70 کروڑ  ڈالر  جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔


وزارت خزانہ کے مطابق  پاکستان کو اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت  1 ارب 90 کروڑ ڈالر جاری ہوچکے ہیں۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے  پاکستان کو  70کروڑ ڈالر فوری جاری کرنےکی  منظوری دی ہے۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کو یہ قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔پاکستان  آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔