کے پی کے میں حکومت سازی :علی امین گنڈاپو رکے منتخب ارکان سے رابطے

کے پی کے میں حکومت سازی :علی امین گنڈاپو رکے منتخب ارکان سے رابطے
کیپشن: کے پی کے میں حکومت سازی :علی امین گنڈاپو رکے منتخب ارکان سے رابطے

ایک نیوز: خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے حوالے سے  تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مشاورت جاری ہے جبکہ  پارٹی کے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور نے  منتخب اراکین سے رابطے شروع  کردیئے ۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق  علی امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے، این اے 44 سے اپنے بھائی فیصل امین کو ضمنی انتخاب میں اتاریں گے،  صوبہ میں سیاسی جماعت میں شمولیت کے معاملہ پر بھی غورکیا جارہا ہے ، سیاسی جماعت میں شمولیت کا مقصد خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں حاصل کرنا ہے،  ہری پور سے اکبر ایوب اور ارشد ایوب وزارت اعلٰی کیلئے مزید سرگرم ہوگئے، ہزارہ ڈویژن سے منتخب اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں، 

 علی امین گنڈا پور کو صوبے جنوبی اضلاع کے اراکین کی حمایت حاصل ہے ، علی امین کے ملاکنڈ ڈویژن سوات، دیر اور بونیر کے ایم پی ایز سے رابطے،  تحریک انصاف کی قیادت آج پھر زوم میٹنگ کے ذریعے مشاورت کرے گی،  زوم میٹنگ میں مرکزی اور صوبائی قائدین شریک ہوں گے۔