بھارتی اداکارنے 62سال کی عمرمیں ساتھی اداکارہ سے چوتھی شادی رچالی

بھارتی اداکارنے 62سال کی عمرمیںساتھی اداکارہ سے چوتھی شادی رچالی
کیپشن: The Indian actor got married for the fourth time at the age of 62 with a fellow actress

ایک نیوز:بھارت کے 62 سالہ معروف اداکارنریش بابونے ساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش سے چوتھی شادی رچالی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کے رہنما اورمعروف اداکارنریش بابو نےنئے سال کی آمد پرساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش سے شادی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ نریش بابو کی یہ چوتھی اور اداکارہ کی دوسری شادی ہے جس میں قریبی دوستوں نے شرکت کی ۔نریش بابو کے بھائی و سپر سٹار مہیش بابو شریک نہیں ہوئے۔ 
خیال رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں نریش بابوکی تیسری اہلیہ نے اداکارکوساتھی اداکارہ پاوترہ لوکیش کے ساتھ فلیٹ میں پکڑاتھااورچپل سے پٹائی کی کوشش بھی کی تھی تاہم نریش کی سکیورٹی نے بیچ بچاؤکروادیاتھا۔
اداکارنریش بابوکی تیسری اہلیہ نے چوتھی شادی روکنے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔
واضح رہے کہ اداکاروسیاسی رہنما نریش بابو اور پاوترہ لوکیش کئی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں۔