ایک اور کرکٹرکا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ایک اور کرکٹرکا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپشن: ایک اور کرکٹرکا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک : جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ہنری کلاسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق 32 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر ہنری کلاسن نے پیر کو سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔کلاسن کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس وقت ہوا جب انہیں ہندوستان کے خلاف حالیہ سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

کلاسن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ چند راتوں کی نیند کے بعد سوچ رہا ہوں کہ کیا میں صحیح فیصلہ کر رہا ہوں، میں نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہےانھوں نے لکھاکہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے جو میں نے لیا ہے کیونکہ یہ اب تک کھیل کا میرا پسندیدہ فارمیٹ ہےمیں نے میدان میں اور باہر جن لڑائیوں کا سامنا کیا، اس نے مجھے وہ کرکٹر بنا دیا جو میں آج ہوں۔

 ہنری کلاسن  نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھاکہ یہ بہت اچھا سفر رہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر سکتا تھا میری رائے میں یہ اب تک کی سب سے قیمتی چیز تھی۔

انھوں نے کہا کہ ہر ایک کا شکریہ جنہوں نے میرے ریڈ بال کیریئر میں کردار ادا کیا اور مجھے کرکٹر کے طور پرتیار کیا جو میں آج ہوںلیکن فی الحال ایک نیا چیلنج انتظار کر رہا ہے اور اس کا منتظر ہے۔

واضح رہے کہ کلاسن سے قبل گزشتہ دنوں بھارت کے خلاف 2 میچز کی سیریز کے اختتام پر جنوبی افریقی کپتان ڈین ایلگر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔