بھارت جنوبی افریقہ ٹیسٹ:کیپ ٹاؤن پچ غیر تسلی بخش قرار

بھارت جنوبی افریقہ ٹیسٹ:کیپ ٹاؤن پچ غیر تسلی بخش قرار
کیپشن: بھارت جنوبی افریقہ ٹیسٹ:کیپ ٹاؤن پچ غیر تسلی بخش قرار

ویب ڈیسک :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کیپ ٹاؤن کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا بھارت اور جنوبی افریقا کا ٹیسٹ ڈیڑھ دن کے اندر 107 اوورز میں ختم ہوگیا تھا۔آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے اپنی رپورٹ میں پِچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا، دونوں کپتانوں نے بھی پچ کے غیر معیاری ہونے پر اتفاق کیاتھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ کیپ ٹاؤن وینیو پر ایک ڈی میریٹ پوائنٹ لگا دیا گیا، پِچ پر غیر متوازی باؤنس بیٹنگ کے لیے سازگار نہ تھا۔  واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن کے نیو لینڈز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 642 گیندوں میں فیصلہ ہوگیا تھا۔