طلاق کے باوجود دوستی کی وجہ بیٹی ہے: سائرہ اور شہروز کا پہلا انٹرویو  

 طلاق کے باوجود دوستی کی وجہ بیٹی ہے: سائرہ اور شہروز کا پہلا انٹرویو  
کیپشن: Daughter is the reason for friendship despite divorce: First interview of Saira and Shahroz

ایک نیوز: اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ان دنوں اپنی فلم ’بے بی لیشیس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں ۔
 پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف نے طلاق کے باوجود دوستی اور بہتر تعلقات قائم رکھنے کی وجہ اپنی بیٹی’  نورے‘ کو قرار دیا ہے۔

 سائرہ اور شہروز کے حال ہی میں نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کےکلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں سائرہ اور شہروز کو اپنی طلاق کے بعد دوستی قائم رکھنے اور بہتر تعلقات برقرار رکھنے پر بات کرتے دیکھا گیا۔

 دوران انٹرویو سائرہ اور شہروز نے بیٹی نورے کو دونوں کے درمیان تاحال بہتر تعلقات کی وجہ قرار دیا اور بتایا کہ جب ہم کسی بھی انسان کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر وہ خاص طور پر اولاد ہو تو آپ کے اپنے مسائل ان کے سامنے بہت چھوٹے لگنے لگتے ہیں جس پر شہروز نے بھی سابق اہلیہ سے اتفاق کیا۔

 دوسری جانب دونوں اہلیہ سے ہونے والی بیٹیوں کے درمیان تعلق کے حوالے سے  شہروز سبزواری کا کہنا تھا میری بیٹی نورے اور بیٹی زہرہ دونوں کے درمیان تعلقات میری سوچ سے بھی زیادہ نارمل ہیں، نورے نے چھوٹی بہن زہرا کو جتنا پیار دیا وہ میری سوچ سے بھی زیادہ ہے وہ اسے بہنوں کی طرح سمجھتی ہے۔