پاکستان کو نوازشریف ہی مسائل سے نکالیں گے،کیپٹن ریٹائرڈصفدر

پاکستان کو نوازشریف ہی مسائل سے نکالیں گے،کیپٹن ریٹائرڈصفدر
کیپشن: پاکستان کو نوازشریف ہی مسائل سے نکالیں گے،کیپٹن ریٹائرڈصفدر

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کاکہنا ہے کہ پاکستان کو نوازشریف ہی مسائل سے نکالیں گے ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کامنڈی بہاؤالدین میں شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ 1990 کی دھائی میں اسحاق خان اسمبلی نہ توڑتے تو پاکستان ٹیک آف کرچکا ہوتا۔اس وقت سازش نہ کی جاتی تو نواز شریف گھر بیٹھے الیکشن جیت جا تے ۔نوازشریف کو کبھی اٹک قلعہ اور اڈیالہ جیل بند کیا جاتا اور کبھی نیب کسٹڈی میں زہر دیا جاتا رہا۔اگر کسی کو الیکشن میں اداروں کا دباؤ لگ رہا ہے تو کورٹ یا الیکشن کمیشن میں جائے ۔  جن کو عوام میں پذیرائی نہیں مل رہی وہ ایسی باتیں کر رہے ہیں ۔ پاکستان کو نواز شریف نے ہی مسائل سے نکالا ہے۔8 فروری کو عوام فیصلہ سنائے گی  ۔تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ مل رہی ہے ۔سب اپنے جلسے کر رہے ہیں ۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر  کاکہنا تھاکہ نواز شریف چوری کے الیکشن پر یقین نہیں رکھتے  ۔پرویز مشرف نے بھی نواز شریف کو ڈیل کے ذریعےآ نے کی دعوت دی تھی ۔راحیل شریف نے نواز شریف کو کہا کہ مجھے ایکسٹینشن دے دیں ۔پانامہ کیس کو میں دیکھ لونگا۔بلاول کے ساتھ دل کا رشتہ ہے۔ان کے بارے میں کوئی سوال نہ کریں ۔فیض حمید نے مجھے کراچی سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کروایا ۔الیکشن فری اینڈ فئیر نہ ہونے ہوتے تو نواز شریف جلا وطنی چھوڑ کر واپس نہ آتے۔