کامن ویلتھ گیمز کے ہیروز کی واپسی شروع،ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

کامن ویلتھ گیمز کے ہیروز کی واپسی شروع،ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
کیپشن: کامن ویلتھ گیمز کے ہیروز کی واپسی شروع،ائیرپورٹ پر شاندار استقبال

ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ہیروز کی آمد شروع ہوگئی،سلورمیڈلسٹس زمان انور،محمد شریف طاہر اورکانسی کا تمغہ جیتنے والے اسد علی کے اسلام آباد پہنچنے پر  شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی اسپورٹس کرنل ریٹائرڈ محمد آصف زمان نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا،کامن ویلتھ میڈلسٹ کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔؂

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-10/news-1660119588-7409.mp4

آصف زمان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم،نوح دستگیر بٹ اور دیگر میڈلسٹ کا بھی وطن واپسی پر خود آکر استقبال کروں گا،کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب رکھیں گے اور انہیں انعامات سے نوازیں گے،گولڈ میڈلسٹ کو 50 لاکھ، سلور کو 20 اور برانز میڈلسٹ کو10 لاکھ انعام دے رہے ہیں۔