عمرڈار کا والدہ کی گرفتاری کا دعویٰ،ڈی پی او نے تردید کردی 

عثمان ڈارکی والدریحانہ ڈارگرفتار
کیپشن: Osman Darki and Darihana were arrested

ایک نیوز :رہنماپی ٹی آئی عمر ڈار  کی والدہ ریحانہ ڈار کی گرفتاری کی دعویٰ ،ڈی پی او سیالکوٹ نے تردید کردی ۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عمر ڈار نے تصدیق کی کہ میری والدہ ریحانہ ڈار اور دیگرخواتین کو گرفتار کرلیاگیاہے ۔ والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی کو احتجاج کی کال دی تھی، صبح سے پولیس نے جناح ہاوس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔میری والدہ کو خواجہ آصف کی ایماء پر گرفتار کیا گیا۔    

دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ نے ریحانہ ڈار کی گرفتاری کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریحانہ ڈار اور روبا ڈار کو گرفتار نہیں کیاگیا۔ ایک غیر قانونی ریلی نکالنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔دونوں خواتین نے از خود پولیس موبائل میں بیٹھنے کی کوشش کی۔ ریحانہ ڈار اور روبا ڈار کو ان کے گھر پر اتار دیا گیا ہے۔دونوں خواتین اپنے گھر پر موجود ہیں۔