عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

عمران خان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

ایک نیوز: پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔ پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر افتخار درانی کا کہنا ہے کہ پس ثابت ہوا کہ ایک فرد واحد ہی پوری ریاست اور 22 کڑور عوام سے معتبر ہے۔یہی عمران خان کا کل کیا بیان تھا، اس ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہے.ڈاکٹر افتخار درانی کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی قوم سڑکوں پر نکل کر اپنے لیڈر کا تحفظ خود کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ریاستی دہشت گردی عروج پرہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں گھس کرعمران خان کو اغوا کیا گیا ہے، ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے۔ رینجرز نے وکلا کو مارا پیٹا، عمران خان پر تشدد کیا اور انہیں اغوا کر لیا۔