ہارٹ اٹیک، فالج سے بچنے کا آسان طریقہ کار آگیا

ہارٹ اٹیک، فالج سے بچنے کا آسان طریقہ کار آگیا
کیپشن: ہارٹ اٹیک، فالج سے بچنے کا آسان طریقہ کار آگیا

ویب ڈیسک:ماہرین کاکہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت قبل از وقت موت سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو روزانہ کچھ وقت چلنا عادت بنالیں۔
درحقیقت روزانہ 10 ہزار قدم چلنے کے بعد باقی دن بیٹھ یا لیٹ کر گزارنے سے بھی امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
سڈنی یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ 2200 قدموں کے بعد ہر اضافی قدم چلنے سے امراض قلب اور قبل از وقت موت کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔اس تحقیق میں 70 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔
7 دن تک ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں کا جائزہ ٹریکرز سے لیا گیا اور پھر ان کی صحت کا مشاہدہ 7 سال تک کیا گیا۔اس عرصے میں 1633 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 6190 میں ہارٹ اٹیک یا فالج کے واقعات سامنے آئے۔