ناں ناں ہوتے آخر ہاں ہوہی گئی، راجا ریاض نے وزیراعظم کو ملاقات کا وقت دیدیا

ناں ناں ہوتے آخر ہاں ہوہی گئی، راجا ریاض نے وزیراعظم کو ملاقات کا وقت دیدیا
کیپشن: After saying no, finally it became yes, Raja Riaz gave the prime minister an appointment

ایک نیوز:ناں ناں کرتے آخرکار ہاں ہوہی گئی۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے اپنی ان گنت مصروفیات کو ترک کرتے ہوئے آج ہی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی حامی بھرلی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیا جائے گا۔ 

قبل ازیں نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیاتھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات پھرملتوی ہوگئی تھی۔

ذرائع کے مطابق راجہ ریاض مصروفیت کے باعث آج وزیراعظم ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

نگران وزیراعظم کی تقرری پر مشاورت کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات آج طے تھی۔

یادرہے نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان ملاقات شیڈول تھی  جس میں مختلف ناموں پر غور کیا جانا تھا۔
 یہ میٹنگ دراصل کل( بروز منگل) ہونا تھی جسے وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیت کے پیش نظر ری شیڈول کرکے آج کے لئے مقرر کیا گیا تھا  تاہم راجا ریاض اپوزیشن لیڈر نے آج کی ملاقات اپنی مصروفیات کے پیش نظر منسوخ کردی ہے ۔ اب یہ ملاقات کب ہوگی ہوگی بھی یا نہیں ۔ اس پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

'نگران وزیراعظم کیلئے ساتھیوں کی مشاورت سے 3 نام فائنل کرلیے'

اس سے قبل نگران وزیراعظم کے تقرر پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ابھی تک وزیراعظم شہبازشریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے، ساتھیوں کے مشورے سے 3 نام فائنل کر لیے ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہوگا، مشاورت کے بعد جو نام سامنے آئے گا اس پر لیڈر آف اپوزیشن سے بات کروں گا۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لیے ابھی تک کوئی نام شارٹ لسٹ نہیں ہوا، نوازشریف سے اس معاملے پر مشاورت ہو رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ نگران وزیراعظم ایسا ہو جو قابل قبول ہو۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا نگران وزیراعظم کےلیے جو نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں ان میں حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہے۔