وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کاٹیلیفونک رابطہ،عیدکی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کاٹیلیفونک رابطہ،عیدکی مبارکباد دی
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر کاٹیلیفونک رابطہ،عیدکی مبارکباد دی

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ،عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔

وزیراعظم نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو عیدالفطر کی مبارکباد دی امیر قطر نے بھی گرمجوشی سے وزیر اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی؂

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی قطر کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا ؂دونوں رہنماوں نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کااعادہ کیا ۔

وزیراعظم نے قطر کے امیر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی؂ امیر نے قبول کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ۔

گزشتہ سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے اور تمام باہمی فائدہ مند شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔