عیدپرپردیسیوں کیلئےاچھی خبر،ریلویزنےکرایوں میں کمی کااعلان کردیا

عیدپرپردیسیوں کیلئےاچھی خبر،ریلویزنےکرایوں میں کمی کااعلان کردیا
کیپشن: Good news for foreigners on Eid, Railways announced reduction in fares

ایک نیوز:عیدپرپردیسیوں کیلئےاچھی خبر،ریلویزنےکرایوں میں کمی کااعلان کردیا۔
پاکستان ریلویزنےعیدالفطرکےتین دن کرایوں میں پچیس فیصدرعایت کااعلان کردیا۔ کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کے لیے ہو گی، رعایت کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہو گا یہ رعایت کرنٹ ٹکٹ پر ہو گی۔

دوسری جانب پاکستان ریلویز نے گرمیوں کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا، ٹائم ٹیبل میں متعدد ٹرینوں کی روانگی کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے عوام، ملت، زکریا، فرید اور پاکستان ایکسپریس کی روانگی کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں۔
 غوری، راوی، لاثانی، مہر اور چناب ایکسپریس کی روانگی کے اوقات بھی تبدیل میانوالی، نارووال، موہونجودڑو اور شاہین پسنجر کے اوقات بھی تبدیل کئےگئے۔ ٹائم ٹیبل میں ہزارہ ایکسپریس کو ڈہرکی، عبد الحکیم اور بلدھیر پر سٹاپ دیے گئے ہیں عوام ایکسپریس گولڑہ شریف پر رکا کرے گی، جعفر ایکسپریس کو لودھراں پر اسٹاپ دیا گیا ہے، رحمان بابا کو سیٹھارجہ اور خانیوال پر اسٹاپ دیا گیا ہے ،کوہاٹ ایکسپریس گمبٹ پر بھی رکا کرے گی ٹائم ٹیبل 15 اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔