سول عدالتوں کی منتقلی کےخلاف وکلاکااحتجاج،پولیس کالاٹھی چارج

سول عدالتوں کی منتقلی کےخلاف وکلاکااحتجاج،پولیس کالاٹھی چارج
کیپشن: Lawyers protest against transfer of civil courts, police Kalathi charge

ایک نیوز:سول عدالتوں کی ماڈل ٹاؤن کچہری منتقلی کے خلاف وکلا کےاحتجاج پرپولیس نےلاٹھی چارج  کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور بار کے وکلاء نے ہائیکورٹ تک ریلی نکالی وکلاء نے ہائیکورٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی پولیس نے انسو گیس شیلنگ شروع کردی۔
پولیس نےہائیکورٹ کے تمام دروازے بندکردئیے ،وکلاء لاہور میں سول عدالتوں کی تقسیم پر احتجاج اور ہائیکورٹ تک ریلی نکال رہے تھے ،پولیس نے وکلاء پر لاٹھی چارج بھی شروع کردیا وکلاء کی ریلی ایوان عدل سے مال روڑ جی پی او چوک پہنچی تھی۔ جی پی او چوک میں پولیس اور وکلا آمنے سامنے ، دھکم پیل جاری ہے۔

اورنج لائن ٹرین اسٹیشن جی پی او چوک کو بھی بند کر دیا گیا پولیس نے مظاہرہ کرنے والے ایک وکیل کو گرفتار کرلیا پولیس نے بیریئرلگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بند کر دیا، پولیس کی جانب سے وکلا مظاہرین کیخلاف واٹر کینن کا استعمال بھی کیاگیا، پولیس اور وکلا میں تصادم کے باعث متعلقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

 ایس ایس پی آپریشنز کاکہناہےکہ پرامن ریلی نکالنے کی اجازت ہے لیکن وکلا نے پولیس پر تشدد کیا، وکلا نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی۔

 ترجمان پولیس کاکہناہےکہ پولیس لاء اینڈ آرڈر کو یقینی بنا رہی ہے، کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وکلا کے پتھراؤ کے بعد پولیس نے شیلنگ کی۔