آئی ایس پی آر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے فوجی افسرپرالزامات کو مسترد کردیا

آئی ایس پی آر نے چیئرمین پی ٹی آئی کے فوجی افسرپرالزامات کو مسترد کردیا
کیپشن: ISPR rejected Chairman PTI's claims of being an army officer

ایک نیوز : ترجمان پاک فوج نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر کسی ثبوت کے حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات کومسترد کردیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر  من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔ یہ پچھلے ایک سال سے ایک مستقل نمونہ ہے جس میں فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔ ادارہ واضح طور پر جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔