امیتابھ بچن کی خوش دامن امراض قلب کے باعث ہسپتال میں داخل

امیتابھ بچن کی خوش دامن امراض قلب کے باعث ہسپتال میں داخل
کیپشن: Amitabh Bachchan admitted to hospital due to heart disease

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی خوش دامن اور جیا بچن کی والدہ اندرا بہادری کوامراض قلب کےباعث ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق 93سالہ اندرابہادری امراض قلب کی وجہ سےممبئی کےہندوجاہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ 
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیس میکرلگانےکےلئےاندرا بہادری کی جلدسرجری کی جائےگی۔
تاہم ان اطلاعات پر بچن خاندان نے فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔