دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات لڑنے والا بھارتی شہری 

دنیا میں سب سے زیادہ انتخابات لڑنے والا بھارتی شہری 
کیپشن: The Indian citizen who contested the most elections in the world

ویب ڈیسک:ایک ہندوستانی شہری نے سب سے زیادہ الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے ’انتخابی بادشاہ کااعزاز حاصل کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے کے۔ پدمراجن 238 سیاسی انتخابات میں حصہ لینے اور ہر بار ہارنے کے بعد دنیا کے ناکام ترین انتخابی امیدوار بن گئے ہیں۔65سالہ  پدمراجن پیشے کے لحاظ سے موٹر مکینک ہیں اور ان کا تعلق تامل ناڈو کے میتور نامی قصبے سے ہے۔ 

وہ گزشتہ تین دہائیوں میں سینکڑوں انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں اور رجسٹریشن فیس پر ہزاروں ڈالر خرچ کر چکے ہیں۔
ایک مقامی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جیت ایک ثانوی مقصد ہونا چاہیے۔ انتخابات دراصل شخصیت میں لچک اور ہار تسلیم کرنے کا ظرف پیدا کرتا ہے اور اس کیلئے انتخابات ہی سب سے بڑا استاد ہے۔ تمام امیدوار انتخابات میں جیت کے خواہاں ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہوں۔