لاہور :پولیس مقابلے میں ٹوپی گینگ کےدو ڈاکو ہلاک

لاہور :پولیس مقابلے میں ٹوپی گینگ کےدو ڈاکو ہلاک
کیپشن: لاہور :پولیس مقابلے میں ٹوپی گینگ کےدو ڈاکو ہلاک

ایک نیوز :لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں سرگرم ٹوپی گینگ کے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق دونوں ڈاکووں نے گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا ، انیقہ والد کے ساتھ دودھ لینے آئی تھی کہ ڈاکووں نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کردی ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے والد کے سامنے بیٹی کے قتل کا نوٹس بھی لیا تھا ، ٹوپی گینگ نے چار روز قبل فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو بھی شہید کیا تھا ، پولیس کانسٹیبل کو شہید کرکے سرکاری رائفل بھی لے کر فرار ہوگئے تھے۔

 ٹوپی گینگ نے گزشتہ چند روز میں دوران ڈکیتی پانچ افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا، ٹوپی گینگ نے چند روز میں شاہدرہ ٹاون ، شاہدرہ اور گردونواح میں درجنوں وارداتیں کررکھی تھیں۔