معمرخاتون نےٹرین کےسفرکیلئےبکری کی بھی ٹکٹ خریدلی،ویڈیووائرل

معمرخاتون نےٹرین کےسفرکیلئےبکری کی بھی ٹکٹ خریدلی،ویڈیووائرل
کیپشن: Muammar Khatun also bought goat ticket for train journey, video viral

ایک نیوز:معمرخاتون نےٹرین میں سفرکیلئےاپنی بکری کی بھی ٹکٹ خریدلی۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں ایک معمر خاتون نے ٹرین کا سفر کرتے ہوئے اپنی بکری کیلئے بھی ٹکٹ خریدا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹکٹ چیکر خاتون سے بات کر رہا ہے۔


بھارت کے بیوروکریٹ اوانیش شرن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون نے ٹرین کا سفر کرنے کیلئے اپنے ساتھ ساتھ بکری کا ٹکٹ بھی خریدا اور یہی بات وہ ٹکٹ چیکر کو بتا رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کی گفتگوسے معلوم ہو رہا ہے کہ یہ مغربی بنگال کی ویڈیو ہے کیونکہ وہ بنگالی زبان میں بات کر رہی ہیں۔