عالمی برادری  فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت رکوائے، طاہر اشرفی  

عالمی برادری  فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت رکوائے، طاہر اشرفی  
کیپشن: The international community must stop Israeli brutality against Palestinians, Tahir Ashrafi

ایک نیوز : نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کاکہنا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی بربریت روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطی علامہ طاہر محمود اشرفی کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا دو تین اہم مسائل پہ بات کروں گا۔پہلا مسئلہ فلسطین کا ہے جو پوری امت کا ہے۔10ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔حکومت پاکستان، ریاست اور عوام فلسطین جے ساتھ ہیں۔ پاکستان او آئی سی اجلاس میں شریک ہو گا

ریاض میں ہونے والا اجلاس بھی اہم ہے۔پوری قوم کی نظریں ان اجلاسوں پر ہیں۔

طاہر اشرفی کاکہنا تھاکہ پاکستان کا موقف کشمیر پہ بدلا ہے نہ فلسطین پر،ان معاملات پر پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے،دوسرا آپ نے پیغام پاکستان کے حوالہ سے سنا ہو گا۔یہ پیغام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم ہے۔ پوری امت 11 اور 12 نومبر کے اجلاس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔او آئی سی اجلاس سے بہت توقعات ہیں ۔امت کی یکجہتی سے فلسطین اور کشمیر کو حق ملے گا ۔

نمائندہ خصوصی طاہراشرفی کاکہنا تھا کہ پاکستان علماء کونسل اور اسلامی نظریاتی کونسل نے پیام پاکستان کا متفقہ فتوی دیا ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔دوست ممالک پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں ۔ ڈالر کم ہوا سٹاک ایکسچینج میں تیزی  آئی۔

طاہر اشرفی کاکہنا تھا کہ سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام کے بعد اہم پیشرفت ہوئی۔ ڈالر پچاس روپے تک کم ہوا، نتائج نظر آتے ہی دہشت گردی کے واقعات شروع ہو گئے۔ہم اپنے افغان بھائیوں سے بہت پیار کرتے ہیں ۔لیکن ان سے سوال ہے کہ آپ عزیز ہیں مگر آپ کی سرزمین ہمارے ملک میں دہشت گردی ہو گی تو ہم کیا کریں گے۔جب آپ پر حملہ ہوا تھا تو ہم نے اپنی جانیں گنوا کر آپ کی حفاظت کی۔

نمائندہ خصوصی طاہراشرفی کاکہنا تھا کہ ایک عرصہ بعد اسلامی دنیا کے طاقت ور ملکوں کا موقف فلسطین کے معاملے پر ایک ہے ۔آج پاکستان، سعودیہ، ایران، قطر، کویت اور مصر ایک موقف کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔عرب لیگ اور او آئی سی مسئلہ فلسطین کے معاملے پر دو ٹوک حکمت عملی اپنائے گی ۔امید ہے جلد اس حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم اپنا لائحہ عمل دے گی

جو حل بھی فلسطینی عوام کو قبول ہوگا اور او آئی سی جو بھی اعلان کریگی پاکستان ساتھ دے گا ۔ پاکستان روز اول سے غزہ کی فلسطینی عوام کیلئے اپنی امداد جاری رکھی ہوئے ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے آئندہ یوم جمعہ کو پیغام پاکستان بیانیہ کیساتھ منسوب کردیا ۔

طاہراشرفی کاکہنا تھاکہ یوم جمعہ کو پورے ملک میں پیغام پاکستان کے متفقہ اعلامیہ پر روشنی ڈالی جائیگی۔پیغام پاکستان اعلامیہ ہزاروں علماء کے دستخطوں کیساتھ اسلامی دنیا کا تسلیم کردہ فتویٰ ہے، 

پیغام پاکستان اعلامیہ مقدسات، تمام مسالک کا احترام اور غیر مسلموں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔