تنزانیہ میں بارشوں نے تباہی مچادی،155افراد ہلاک

تنزانیہ میں بارشوں نے تباہی مچادی،155افراد ہلاک
کیپشن: تنزانیہ میں بارشوں نے تباہی مچادی،155افراد ہلاک

ویب ڈیسک: تنزانیہ میں بارشوں نے تباہی مچادی ،لینڈ سلائیڈنگ سے 155افراد ہلاک ہو گئے۔
  تنزانیہ کے وزیراعظم نے تصدیق کی کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں بچوں، بزرگ اور خواتین سمیت 155 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
 حکام کے مطابق بارشوں سے 51 ہزار سے زیادہ گھراور 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 155 اموات اور 236 زخمی ہوئے ہیں۔