تحریک لبیک نے پی ٹی آئی کے مقابلے میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا

تحریک لبیک نے پی ٹی آئی کے مقابلے میں بڑے جلسے کا اعلان کردیا
کیپشن: Ex Pm Imran Khan ، Saad Rizvi

ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کی جانب سے 13 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کے اعلان کے بعد تحریک لبیک بھی میدان میں آگئی اور 13 اگست کے روز ہی فیض آباد میں بڑے جلسے کا اعلان کر دیا ۔

یاد رہے اس سے قبل محرم الحرام کی وجہ سےتحریک لبیک نے جلسہ موخرکر دیا تھا مگر پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ میں اجازت ملنے کے بعد تحریک لبیک نے بھی بڑے جلسے کا اعلان کیا ۔

مجلسِ شوریٰ  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  کارکنان جلسے کی تیاریاں شروع کردیں۔13 اگست کو لیاقت باغ  میں علامہ محمد سعد حسین رضوی کا تاریخی استقبال ہوگا ۔ لیاقت باغ تا فیض آباد ایک تاریخی مارچ ہوگا اور  علامہ سعد حسین رضوی فیض آباد جلسہ عام سے خطاب بھی فرمائیں گے۔   جلسے کا عنوان 'نظریہ پاکستان ' ہوگا۔ عظیم الشان جلسہ شام 4 بجے شروع ہوگا۔