اسلام آباد :ہائیکنگ ٹریل پر غیرملکیوں کے ساتھ ڈکیتی

اسلام آباد :ہائیکنگ ٹریل پر غیرملکیوں کے ساتھ ڈکیتی
کیپشن: اسلام آباد :ہائیکنگ ٹریل پر غیرملکیوں کے ساتھ ڈکیتی

ایک نیوز :اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں  ہائیکنگ ٹریل پر غیرملکیوں کے ساتھ ڈکیتی کی بڑی ورادت ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق  ڈاکوؤں نے غیر ملکیوں سمیت 6 شہریوں کو 6 گھنٹے تک اغواء کئے رکھا ۔ ملزمان اغواء کے دوران  شہریوں پر تشدد کرتے رہے۔ غیر ملکیوں سمیت متاثر شہریوں سے آئی فون قیمتی گھڑیاں اور جیولری اور نقدی چھین لی گئی , ملزمان نے اغواء کیے گئے دو شہریوں کو اے ٹی ایم سے کیش لانے کے لیے بھی بھیجا ، کیش نہ لانے کی صورت میں دیگر مغوی شہریوں کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی، متاثرہ شہریوں نے تھانہ گولڑہ میں درخواست دے دی۔