اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے
کیپشن: اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

ایک نیوز:اسرائیل کے بڑے شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے ریکارڈ کیے گئے۔ نیتن یاہو کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
 تل ابیب میں مظاہرین پرکارچڑھادی گئی جس کی زد میں آکر پانچ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مظاہرین اسرائیلی حکومت سے یرغمالیوں کو فوری چھڑانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پرحملے کے 6ماہ مکمل ہوچکے ہیں جس میں ابتک ہزاروں فلسطینی شہید اور بے گھر ہوچکے ہیں۔