ترکیہ نے اسرائیل کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا

ترکیہ نے اسرائیل کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا
کیپشن: ترکیہ نے اسرائیل کو سنگین نتائج سے خبردار کردیا

ویب ڈیسک:ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےاسرائیل کو رمضان میں مقدس مقامات بند کرنے پرسنگین نتائج سے خبردار کردیا۔
ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں۔ اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انتہا پسند اسرائیلی سیاست دانوں کے مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کو محدود کرنے کے مطالبے کو سراسر بکواس قرار دیا۔
دوسری جانب اسرائیل کوفوجی سازو سامان برآمد کرنے پر کینیڈا کی وزیرخارجہ کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا گیا۔