شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
کیپشن: شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنادیا ،عدالت نے شیخ رشید کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے۔

پٹیشن کی سماعت جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس  مرزا وقاص نے کی،شیخ رشید کی جانب سے انکے وکیل سردار عبدالرازق عدالت پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے نام ای سی ایل میں شامل ہونے کے خلاف ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا تھا،عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔