پاکستان مخالف کردار کرکے تھک چکاہوں: شمعون عباسی

پاکستان مخالف کردار کرکے تھک چکاہوں: شمعون عباسی

ایک نیوز: اداکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ وہ فلموں میں پاکستان مخالف کردار ادا کر کے تھک چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں شمعون عباسی نے کہا کہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دیں کیونکہ ایسے کردار ادا کرکے تھک چکا ہوں۔اتنے منفی کردار ادا کیے ہیں کہ اب تو بعض اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں۔ 
شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کوانہوں نے  متعارف کروایا تھا جبکہ ہمایوں سعید کی کامیابی میں بھی ان کا کردار رہا ہے۔ شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں وہ لکھاری اور ہدایت کار ہی ہیں لیکن نئی نسل انہیں بطور اداکار جانتی ہے۔

  شمعون عباسی نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی ان کی آنے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور اب اس کی ریلیز کا انتظار ہے جس کے لیے کچھ اداروں کی اجازت درکار ہے۔

اداکارہ میرا سے متعلق شمعون عباسی نے کہا کہ میرا  کوئی ڈرامے بازی نہیں کرتی  وہ جیسی ہیں، ویسی ہی باتیں کرتی ہیں۔ ان سے متعلق بعض لوگ غلط باتیں بھی پھیلاتے ہیں۔