پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم 'رواں سال ریلیزہوگی

پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم 'رواں سال ریلیزہوگی
کیپشن: پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم 'رواں سال ریلیزہوگی

ویب ڈیسک:پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کو رواں سال سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
پہلی پاکستانی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جبکہ اس فلم کے ہدایتکار عثمان ریاض ہیں۔اس حوالے سے مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پوسٹ میں اعلان کیا کہ  فلم ’دی گلاس ورکر‘ رواں سال موسم گرما میں پاکستان کے تمام سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ندیم مانڈوی والا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم ’دی گلاس ورکر‘ مانو اینی میشن اسٹوڈیوز اور عثمان ریاض کی تخلیق کردہ ایک شاندار آرٹ ہے۔
ندیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے اس معیار کی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم نہیں بنائی، ہم اس فلم کو اُردو اور انگریزی زبان میں ریلیز کریں گے۔
فلم ’دی گلاس ورکر‘ کی کہانی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کی گرد گھومتی ہے، فلم کی تیاری میں زیادہ تر نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں نے حصہ لیا ہے جن میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔