7سال بعد ایران سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا 

7سال بعد ایران سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا 
کیپشن: 7سال بعد ایران سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا 

ایک نیوز :سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے اعلان کےبعد ایران تقریباً سات سال بعد سعودی عرب میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا ۔
تفصیلات کےمطابق ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح کل مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے سعودی عرب میں نامزد ایرانی سفیر کی موجودگی میں کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ تہران کی جانب سے گزشتہ ماہ ایک اعلیٰ سطح کے سفارت کار علی رضا عنایتی کو مملکت میں نیا سفیر مقرر کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ سابق ایرانی صدر حسن روحانی کے دور میں کویت میں سفیر رہنے کے بعد عنایتی اس وقت نائب وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہیں۔
اپریل میں دونوں ملکوں کے درمیان تکنیکی وفود کا تبادلہ ہوا تھا۔ ان وفود نے سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔
واضح رہے 10 مارچ کو ایران اور سعودی عرب نے چین کی سرپرستی میں اپنے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے اور بیس سال سے زائد عرصہ قبل دستخط شدہ اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔