ذیابیطس کی دوا ہارٹ فیلیئر میں بھی کارآمد قرار

ذیابیطس کی دوا ہارٹ فیلیئر میں بھی کارآمد قرار
کیپشن: ذیابیطس کی دوا ہارٹ فیلیئر میں بھی کارآمد قرار

ویب ڈیسک: جاپان کے ماہرین نے ذیابیطس کی دواہارٹ فیلیئرکے مریضوں کیلئے کارآمد قرار دیدی۔
ماہرین کے مطابق ہارٹ فیلیئر وہ حالت ہے جس میں دل جسم میں خون کو صحیح طریقے سے پمپ نہیں کر پاتا۔
جاپانی ماہرین نے تحقیق میں اس بات پر توجہ مرکوز کی کہ مذکورہ بالا دوا کس طرح پیشاب میں ایک مخصوص بائیو مارکر UACR (پیشاب میں البومین اور کریٹینن کے تناسب) کے ٹیسٹ کو متاثر کرتی ہے۔
تحقیق کی قیادت جاپان کے شہر اوساکا میں نیشنل سیریبرل اینڈ کارڈیو ویسکولر سینٹر میں ڈاکٹر فومیکی یوشیہارا نے کی۔ محققین یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا dapagliflozin ہارٹ فیلیئر اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں میں UACR کی سطح کو بہتر کرسکتی ہے یا نہیں؟۔
تحقیق میں 146 مریضوں کو شامل کیا گیا جنہیں 2 سال تک روزانہ 5 ملی گرام dapagliflozin دی گئی۔ محققین نے پایا کہ دوا کا UACR پر کوئی خاص اثر نہیں ہوا لیکن یہ دوا دل سے متعلق بعض مسائل میں مددگار ثابت ہوئی۔
دوا نے دل کی بائیں ویںٹرکل کا حجم کم کر دیا۔ کیونکہ بائیں ویںٹرکل کا حجم بڑھنا ہارٹ فیلیئر لے لحاظ سے ایک مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مریضوں کو دل سے متعلق سنگین واقعات بھی کم پیش آئے جیسا کہ ایمرجنسی میں اسپتال جانے کی ضرورت۔