موٹرسائیکل کی قیمتوں پھر اضافہ ،سی ڈی 70اور 125کتنے کا ملے گا؟

موٹرسائیکل کی قیمتوں پھر اضافہ
کیپشن: Honda, Yamaha and Suzuki Bike Prices Increased in 2023

ایک نیوز :موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ہنڈا ، سوزوکی کے بعد یاماہا کمپنی نے تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 14 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد یاماہا وائے بی زی ڈی ایکس کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے جبکہ یاماہا وائے بی آر کی  4 لاکھ 66 ہزار ہو گئی۔وائے بی آر جی بلیک 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 85 ہزار،اسی طرح وائے بی آر جی میٹ 14 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 88 ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2023 میں ہونڈا، یاماہا اور سوزوکی موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موٹرسائیکل بنانیوالی کمپنیوں نے  امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا الزام لگایا۔ تاہم جب ڈالر کی قدر کم ہونا شروع ہوگئی تب بھی کمپنیوں نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ۔

 2023موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

صرف بارہ ماہ کے اندر سی ڈی 70اورسی ڈی 70ڈریزم کی قیمت میں 36سے 39ہزارروپے کا اضافہ دیکھا گیا ۔جبکہ ہنڈا 125کی قیمت میں ایک سال میں 49ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا جنوری 2023میں اس کی قیمت  185,900روپے تھی جبکہ دسمبر 2023میں اس  موٹرسائیکل کی قیمت   234,900روپے تک پہنچ گئی ۔

اسی طرح سی ڈی 70کی قیمت جنوری 2023میں 121,500روپے تھی جو دسمبر 2023میں 157,900روپے تک پہنچ گئی۔