وفاق اور خیبر پختونخوا میں اختلافات برقرار

وفاق اور خیبر پختونخوا میں اختلافات برقرار
کیپشن: وفاق اور خیبر پختونخوا میں اختلافات برقرار

ویب ڈیسک :چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے تقرر کے  معاملے پر وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت میں اختلافات برقرار ہیں ۔

ذرائع کے مطابق  تین ہفتے گزرنے کے باوجود وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو تبدیل نہیں کیا ۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے تین ناموں پر مشتمل سمری بھجوا رکھی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا رکھی ہے، سمری میں شہاب علی شاہ کو چیف سیکرٹری بنانے کی سفارش کی گئی ہے ،وزیراعظم نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن شہاب علی شاہ کی متعلقہ اداروں نے ابھی تک سیکیورٹی کلیئرنس بھی نہیں کی ۔