سندھ: 10 اضلاع کے ٹریژری آفس میں 40 کروڑ کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

سندھ: 10 اضلاع کے ٹریژری آفس میں 40 کروڑ کی مبینہ کرپشن کا انکشاف
کیپشن: Sindh: Alleged corruption of 40 crores revealed in the treasury office of 10 districts(file photo)

ایک نیوز: سندھ کے10 اضلاع کے ٹریژری آفس میں 40 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کرپشن سرکاری ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کی گئی ہے،سیکرٹری فنانس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے 14 ٹریژری افسران کو معطل کر دیا ہے۔

محکمہ فناننس کے مطابق ضلع سانگھڑ، دادو، بدین، حیدرآباد، ٹھٹھہ ،عمرکوٹ ،گھوٹکی ، ٹنڈو الہ یار ، قمبر شہداد کوٹ اور نوشہیروفیروز کے 14 ٹریژری افسران کو ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں کرپشن کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ فنانس کا کہنا ہے کہ جلد ہی معطل افسران کے خلاف انکوائری شروع کی جائے گی، معطل کیے گئے افسران میں گریڈ 14 سے 17 تک کے افسران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ کی ٹریژری دفاتر میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے جن کے مقدمات احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔