شیخ رشید کا ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ طلب

شیخ رشیدکانام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست پرسماعت
کیپشن: Hearing on the application to withdraw the name of Sheikh Rashid from ECL

ایک نیوز:شیخ رشید کا ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پرسیکرٹری داخلہ کو طلب کرلیاگیا۔
سماعت لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کےدوررکنی بنچ نےکی،بنچ جسٹس مرزاوقاص رؤف اورجسٹس صداقت علی خان پرمشتمل ہے۔
 نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹ نیب نےکہاکہ ملک بھرسےنیب کےریجنل دفاترسےمعلومات لی ہے،ہمیں شیخ رشید کسی مقدمہ میں مطلوب نہیں۔
 عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکٹری داخلہ اور سیکرٹری ای سی ایل کوبھی ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔
 سماعت کے دوران شیخ رشید احمد اپنے وکلا سردار عبدالرازق اور سردار شہباز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔