محمد رضوان کا بھارت میں ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس

محمد رضوان کا بھارت میں ٹرین حادثہ پر اظہار افسوس

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے بھارت کے شہر اڑیسہ میں ہونے والے ٹرین کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ میری دعائیں بھارتی ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں 2 روز قبل 3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 300سے زائد افراد جاں بحق اور 900 زخمی ہوگئے تھے۔