الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے اہم پیغام جاری کردیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے ووٹرز کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے  ووٹرز کو ہدایت  کی ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے اصلی شناختی کارڈ کا ساتھ ہونا لازم ہے ،شناختی کارڈ کی کاپی یا سافٹ کاپی ووٹ ڈالنے کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو ہدایت کی ہے کہ زائد المعیاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے ،شناختی کارڈ کے علاوہ کوئی دستاویز مثلا پاسپورٹ، بے فارم یا ڈرائیونگ لائسنس قابل قبول نہیں  ہوگا ،پولنگ اسٹیشن کے اندر ووٹر اپنا اصل شناختی کارڈ پریزئیڈنگ افسر کو دے ،پولنگ افسر ووٹر کے دائیں انگوٹھے پر ان مٹ روشنائی سے نشان لگائے گا، پریزئیڈنگ افسر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی ووٹر فہرست میں ووٹر کی تصویر کے سامنے انگوٹھے کا نشان لگوائے گا ،پریزئیڈنگ افسر ووٹر کا نام ووٹر فہرست سے کاٹے گا ،اسسٹنٹ پریزئیڈنگ افسران قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے لیے اپ کو بیلٹ پیپرز دے گا قومی اسمبلی کے لیے سبز اور صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپر دیا جائے گا ،ووٹرز ووٹنگ اسکرین کے پیچھے صوبائی اور قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز پر مہر لگائیں گے ۔

ووٹرز بیلٹ پیپر پر امیدوار کے نام یا انتخابی نشان پر مہر لگائیں گے بیلٹ پیپر تہہ کرنے سے قبل یقینی بنائیں کہ مہر کی سیاہی سوکھ چکی ہے بیلٹ پیپر کو فولڈ کرکے بیلٹ بکس میں ڈالیں گے۔