لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی 

لاپتہ افراد کمیشن نے ماہانہ پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی 
کیپشن: The Missing Persons Commission has submitted its monthly progress report to the Supreme Court

ایک نیوزو: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے ماہانہ پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

تفصیلات کےمطابق   لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2024 میں 33 مقدمات نمٹائے ۔27 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا،18 افراد گھروں کو واپس پہنچے ۔
  رپورٹ کے مطابق مارچ میں چھ مقدمات جبری گمشدگی کے نہ ہونے پر نمٹائے گئے ۔ سراغ لگائے گئے آٹھ افراد مختلف جیلوں جبکہ ایک حراستی مرکز میں ہے ۔مارچ میں جبری گمشدگی کے 18 نئے مقدمات موصول ہوئے ۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لاپتہ افراد کے 2302 مقدمات زیر التواء ہیں ۔ لاپتہ افراد کمیشن کو یکم اپریل تک مجموعی طور پر 10185 مقدمات موصول ہوئے ، 7868 مقدمات نمٹا ئے جا چکے ہیں۔