معروف فٹبالر ہائی جیکنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

معروف فٹبالر ہائی جیکنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاک
کیپشن: معروف فٹبالر ہائی جیکنگ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

ویب ڈیسک :جنوبی افریقہ کے فٹبالر لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ بدھ کی رات فلوریڈا کے مضافاتی علاقے جوہانسبرگ میں ایک پیٹرول اسٹیشن پر افسوناک واقعہ پیش آیا جب 24 سالہ نیشنل فٹبالر لیوک فلورس کو کار ہائی جیکنگ کے دوران ملزمان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ماویلا ماسونڈو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ افراد نے اسے آتشیں اسلحہ سے اشارہ کیا اور اسے اپنی گاڑی سے باہر نکال لیا، بعدازاں اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
ملک کے مقبول ترین کلبوں میں سے ایک اور 12 مرتبہ لیگ چیمپئن رہنے والے کیزر چیفس نے فلورس کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔

کلب نے کہا کہ پولیس معاملے کو سنبھال رہی ہے اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔وزیر کھیل زیزی کوڈوا نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ پرتشدد جرائم کی وجہ سے ایک اور زندگی ختم ہو گئی ہے۔