اداکارطلعت حسین صحت یاب ہونےلگے،بیٹی نےمداحوں کاشکریہ اداکردیا

اداکارطلعت حسین صحت یاب ہونےلگے،بیٹی نےمداحوں کاشکریہ اداکردیا
کیپشن: Actor Talat Hussain began to recover, his daughter thanked the fans

ویب ڈیسک:پاکستان کے سینیئر اداکار طلعت حسین کی بیٹی اداکارہ تزین حسین نے اپنے والد کی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کردیا۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر)پراداکارہ تزین حسین نےاپنےوالدطلعت حسین کے ہمراہ اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اداکار خوشگوار موڈ میں ہیں۔
اداکارہ کااپنی پوسٹ میں کہناتھاکہ ’’ہم ان تمام خیر خواہوں اور مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میرے والد صاحب کی صحتیابی کے لیے دُعا کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا‘‘۔
تزین حسین کا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہناتھا کہ’’الحمدللہ! آپ سب کی دعاؤں سے ابو بہت بہتر ہیں، میں اپنے اہلخانہ کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں‘‘۔
گزشتہ دنوں تزین حسین نےنجی ٹی وی کوانٹرویودیاتھاجس میں اداکارہ کاکہناتھاکہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں، ان کے والد لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے، یہاں تک کہ وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔
اُنہوں نے تمام مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلد ہشاش بشاش ہوجائیں اور اسکرین کے پردے پر نظر آسکیں۔