سونیا حسین نے ناخوشگوار واقعہ سنا دیا

سونیا حسین نے ناخوشگوار واقعہ سنا دیا
کیپشن: سونیا حسین نے ناخوشگوار واقعہ سنا دیا

ویب ڈیسک: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے کینیڈا میں ایوارڈ کی تقریب میںناخوشگوار واقعہ سنادیا۔
 سونیا حسین کانجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایوارڈ شو میں شرکت کرنے کے لیے گلابی رنگ کی سیکوئن والی ایک خوبصورت ساڑھی پہنی تھی جس کے ساتھ کرسٹل ہالٹر بلاؤز تھا۔ شو کے دوران کسی نے مجھے آواز دی تو جیسے ہی میں نے پیچھے مڑکر انہیں دیکھنے کی کوشش کی تو میرے بلاؤز کی ہالٹر لیس ٹوٹ گئی اور ٹھیک اسی لمحے شو کے میزبان علی رحمٰن اور یاسر حسین میری طرف آ گئے اور مجھ سے گانا گانے کی فرمائش کر دی۔
سونیا حسین نے کہا کہ اس وقت سب کیمرے مجھ پر تھے اس لیے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں اس صورتحال کو کیسے سنبھالوں پھر جلدی میں میرے ذہن میں بس یہ آیا کہ اپنی ساڑھی کے پلو کو لپیٹ لوں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت میں ساڑھی کا پلو لپیٹ کر اسٹیج پر گئی اور خود کو شرمندہ ہونے سے بچایا۔