مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے پرتعیش بنگلہ بیچ دیا 

مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے پرتعیش بنگلہ بیچ دیا 
کیپشن: مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے پرتعیش بنگلہ بیچ دیا 

ویب ڈیسک:ہالی وڈ کی نامور اداکار جوڑی جینیفر لوپیز اور بین افلیک نے بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی سےپرتعیش بنگلہ خرید لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لاس اینجلیس میں واقع یہ لگژری بنگلہ انڈین بزنس آئیکون مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی ملکیت تھا اور ہالی وڈ اسٹارز نے اسے گزشتہ برس جون میں خریدا۔
38 ہزار اسکوائر فٹ پر محیط بنگلے میں 12 بیڈ رومز، جم، 24 باتھ رومز، ایک انڈور پکل بال کورٹ، سالون، 155 فٹ لمبا ان گراؤنڈ انفینٹی پول، ایک اوور لوک کچن، متعدد لش لونز اور ایک بیڈ منٹن کورٹ بھی موجود ہے۔جینیفر لوپیز اور بین افلیک نے یہ محل نما گھر 61 ملین امریکی ڈالرز یا 500 کروڑ بھارتی روپے کے مساوی رقم میں خریدا ہے۔