بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں 20افراد کے قتل ملوث ، برطانوی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا 

بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں 20افراد کے قتل ملوث ، برطانوی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا 
کیپشن: بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں 20افراد کے قتل ملوث ، برطانوی اخبار نے بھانڈا پھوڑ دیا 

ایک نیوز :برطانوی اخبار دی گارڈئین نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  بھارتی خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افرادکو قتل کروایا۔
رپورٹ میں مزیدانکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں  کارروائیوں میں بھارتی انٹیلی جنس کے سلیپر سیلز ملوث ہیں،بھارتی حکومت نے پاکستان میں لوگوں کو قتل کروایا، را کو بھارتی وزیراعظم مودی کے دفتر سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک میں بھارتی آپریشنز میں خالصتان تحریک کے سکھ علیحدگی پسندوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، بھارتی انٹیلی جنس افسران کا کہنا ہےکہ بیرون ملک پرتوجہ کا رجحان 2019 میں پلوامہ حملے سے شروع ہوا، بھارتی انٹیلی جنس نے اسرائیلی اور روسی خفیہ ایجنسیوں سے متاثر ہوکر بیرون ملک کارروائیاں کیں۔